عام انتخابات 2024 سے متعلق وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لیے کنٹرول روم کے ذریعے انتخابی عمل کی سیکیورٹی کی صورتحال کی نگرانی کی جائےگی۔
کنٹرول روم نیشنل ایکشن پلان کے کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر شہزاد نذیر کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے جس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ڈپٹی سیکرٹری طاہر اکبر اعوان کنٹرول روم کے ممبر ہوں گے جب کہ سیکشن آفیسرمبشرحسن کو کوآرڈی نیشن آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کی ہدایت پرکنٹرول روم کےقیام کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔