محمد عامر کا صائم ایوب کی بیٹنگ پر رد عمل

آکلینڈ میں کھیلے جا رہے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کے کپتان شاہین شاہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولرز آزمانے کا فیصلہ کیا اور اپنے پہلے ہی اوور میں ڈیون کانوے کی وکٹ حاصل کر کے اس فیصلے کو کسی حد تک درست بھی ثابت کیا لیکن اس کے بعد کیوی بیٹرز شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا، صائم ایوب جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 کے مجموعے پر صرف 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے صائم ایوب کی جارحانہ بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے ایکس (ٹوئٹر) کا رخ کیا۔

محمد عامر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”کیا کھیلتا ہے یار یہ لڑکا، ماشاء اللہ ماشاء اللہ“ ساتھ ہی انہوں نے دل کا ایموجی بھی بنایا۔

پہلا میچ اور 3 وکٹیں، عباس آفریدی نے اپنا ڈیبیو یادگار بنا لیا

واضح رہے کہ صائم ایوب نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 227 رنز کے ہدف کے تعاقب کا آغاز ضرورت کے عین مطابق کیا تھا۔