نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بولر ٹم ساؤتھی نے T20I کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
تیز گیند باز ٹم ساؤتھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے اس فارمیٹ میں 150 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل جمعہ کو پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے میچ عبور کیا۔
دائیں ہاتھ کے بولر نے 25 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
https://urdu.arynews.tv/saim-ayub-creates-unique-records-during-first-t20i-against-new-zealand/
35 سالہ بولر کے متاثر کن اعداد و شمار نے انہیں T20I کرکٹ میں 150 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا جس میں وہ 151 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں ٹم ساؤتھی کے بعد بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن (140) اور افغانستان کے اسپن جادوگر راشد خان (130) وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔