کراچی: وزیر اطلاعات وبلدیات شرجیل میمن نے کہا ہے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کی جانب سے پریس کانفرنس میں سندھ حکومت پر لگائے جانے والے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا وزیراعلیٰ سندھ صوبے کے تمام معاملات کو بہتر انداز میں دیکھ رہے ہیں،تمام اداروں میں بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جارہی ہیں، ترجمان وزیر اعلی سندھ نے بھی اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔