’اسرائیلی قیدیوں کی قسمت کا فیصلہ آج‘ حماس نے ویڈیو جاری کردی

القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ وہ نوح ارگمانی سمیت تین زیر حراست اسرائیلی فوجیوں کی قسمت کا اعلان آج رات کرے گی۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ میں قید تین اسیروں کی قسمت کے بارے میں آج حقیقت سامنے لائے گی۔

ٹیلیگرام چینل پر پوسٹ کیے گئے پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو بھی تھی جس میں قیدیوں کو اسرائیلی حکومت کے لیے پیغام دیتے ہوئے سنا گیا ہے۔

حماس نے کہا کہ اس سے قبل اس کا کچھ اسیروں سے رابطہ منقطع ہو گیا جب اسرائیلی فورسز نے غزہ پر گولہ باری کی، ہو سکتا ہے وہ بمباری میں مارے گئے ہوں۔

اسرائیلی حکام نے حماس کے اسیروں کے بارے میں عوامی پیغامات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے "نفسیاتی جنگ” قرار دیا ہے۔