الیکشن 2024 پاکستان: کراچی سے جے یو آئی امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار

کراچی میں ہم خیال جماعتوں کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا سلسلہ جاری ہے اور سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 99 پر جے یو آئی نے ایم کیو ایم کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرا لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے قومی اور سندھ اسمبلی کی نشستوں پر ہم خیال جماعتوں کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا سلسلہ جاری ہے اور سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 99 پر جے یو آئی نے ایم کیو ایم کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرا لیا ہے۔

گلشن اقبال کے علاقے سے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 99 پر جے یو آئی کے نامزد امیدوار بابر قمر عالم نے ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار فرحان انصاری کے حق میں دستبرداری اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے امیدوار فرحان انصاری اور جے یو آئی امیدوار کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں حلقے کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔