لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن میں جیت عوام کی ہوگی اور عوام دوست حکومت بناکر دکھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سابق وزیراعلیٰ ایوب کھوڑو کے پوتے اسد کھوڑو کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں فریال تالپور و دیگر رہنماؤں نے اسد کھوڑوکی جانب سےمنعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمن پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عام انتخابات کےانعقادکا وقت آگیاہے، خیبرپختونخوا سے کراچی تک صرف پیپلزپارٹی انتخابی میدان میں ہے، آج پی پی منشور کا 10نکاتی ایجنڈاعوامی معاشی معاہدے کو لانچ کریں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماراسیاسی مقابلہ ایک ہی جماعت سےہے، الیکشن میں پیپلزپارٹی شیر کے شکار کا بندوبست کرے گی، جیت عوام کی ہوگی اور عوام دوست حکومت بناکر دکھائیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس ہی غربت، مہنگائی اور بےروزگاری کے حل کا منشور ہے۔
بلاول نے پارٹی رہنما اور کارکنان سےعوامی معاشی معاہدے کے منشور کو گھر گھر پہنچانےکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل حالات میں ہے،پی پی کےپاس تمام منصوبہ بندی موجودہے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھ بھرمیں سیٹیں چاہیں عوام پیپلزپارٹی کاساتھ دے، اپناووٹ ضائع نہ کریں تاکہ سندھ بھرمیں کام ہوسکے۔