الیکشن 2024 پاکستان : رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری

رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی، جس میں پاکستان تحریک انصاف بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی ، پاکستان تحریک انصاف رجسٹرڈ جماعتوں میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہیں۔

گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے 13 جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا تھا، ڈی لسٹ ہونے والی جماعتوں میں پاکستان نیشنل مسلم لیگ، سنی تحریک، آل پاکستان مینارٹی الائنس، پاکستان امن پارٹی،آل پاکستان تحریک اورعوامی پارٹی پاکستان شامل تھیں۔

اس کے علاوہ بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی، سب کا پاکستان پارٹی، نیشنل پیس کونسل پارٹی، پاکستان برابری پارٹی اور نظام مصطفیٰ پارٹی ، مسیحی عوامی پارٹی اور پاکستان قومی یکجہتی پارٹی کو بھی فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ متعدد شوکاز نوٹس کے باوجود تیرہ سیاسی جماعتوں نے غیرسنجیدہ رویہ اپنائے رکھا۔