شوہر نے بیوی پر غیر ازدواجی تعلقات کا الزام لگا کر گلا کاٹ دیا

شوہر نے بیوی پر غیر ازدواجی تعلقات کا الزام لگا کر گلا کاٹ دیا

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں سفاک شوہر نے بیوی پر غیر ازدواجی تعلقات کا الزام لگا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ مقتولہ کو بدھ کے روز ملزم کی جانب سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر بیوی کو چاقو گھونپا اور پھر سر دھڑ ست الگ کیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف 302 دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ملزم رکشہ ڈرائیور ہے جو اکثر مقتولہ سے جھگڑا کرتا تھا۔

مقامی لوگوں نے ملزم کے کپڑوں پر خون کے نشان دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو ملزم کے گھر سے خاتون کی خون میں لت پٹ لاش ملی جسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوپہر دو بجے خاتون کو قتل کیا، ملزم اہلیہ کو سالی کے نئے گھر کی صفائی کیلیے لے گیا تھا جہاں اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ جوڑے کی شادی 15 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں جس میں سے ایک 13 سالہ لڑکا اور 9 سالہ لڑکی ہے۔ مقتولہ بیوٹیشن کا کورس کر رہی تھی۔

پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل میاں بیوی کے تعلقات خراب ہوئے، ملزم مقتولہ پر شک کرتا تھا اور غیر ازدواجی تعلقات کا الزام لگاتا تھا۔