آپریشن مرگ برسرمچار میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین

آپریشن مرگ برسرمچار

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے آپریشن مرگ برسرمچار میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے ایرانی حملے کے جواب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے اپنی پیشہ ورانہ قابلیت، مہارت اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

شہبازشریف نے آپریشن مرگ برسرمچار میں حصہ لینےوالے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں ، علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے، پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی عمل داری سےمحروم علاقے میں کارروائی دہشت گردی کےخاتمے کیلئے اہم ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کے مشترکہ نظام کو دوبارہ فعال کیا جائے، ہم آہنگی بہتر بنانےاورکشیدگی میں کمی لانا ہو گی۔