کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان رہا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 98 پیسے ہے۔
انٹربینک میں آج ڈالرکا بھاؤ 12 پیسے کم ہوا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 280 روپے 10 پیسے پر بند ہوا، ڈالر کا بھاؤ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 280 روپے 35 پیسے سے رواں ہفتے چار کاروباری دنوں میں37 پیسے کم ہوچکا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 364 پوائنٹس کمی سے 63 ہزار 202 پر بند ہوا۔
مجموعی طور پر 342 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 96 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 225 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 44 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت 13 ارب 81 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 63 ہزار 579 اور کم ترین سطح 62 ہزار 528 پوائنٹس رہی۔