سالگرہ کے جشن میں 3 مداحوں کی ہلاکت پر اداکار یش کا بڑا اعلان

سالگرہ کے جشن میں 3 مداحوں کی ہلاکت پر اداکار یش کا بڑا اعلان

ممبئی: مشہور بھارتی اسٹار یش نے اپنی سالگرہ کا جشن منانے کے دوران موت کے منہ چلے جانے والے مداحوں کیلیے بڑا اعلان کر کے سب کے دل جیت لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار یش نے 8 جنوری کو زندگی کی 38 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارت کے مختلف شہریوں میں ان کے چاہنے والوں نے سالگرہ کا جشن منانے کا اہتمام کیا تھا۔

ریاست کرناٹک کے گاؤں سورنگی میں چھوٹی سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ سُپر اسٹار کے تین مداح ان کی سالگرہ کا بینر لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔

اداکار یش نے ہلاک ہونے والے مداحوں کے گھر اپنے نمائندے بھیجے اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے تینوں کے خاندانوں کیلیے پانچ، پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

واقعے میں کچھ مداح زخمی بھی ہوئے تھے جن کیلیے اداکار یش بہت جلد اہم اعلان کرنے والے ہیں۔ سُپر اسٹار نے اپنے مداحوں پر زور دیا ہے کہ وہ بینرز آویزاں کرنے اور موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے گریز کریں۔