پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھتی نہیں دیکھنا چاہتا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکا دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میں اضافہ دیکھنا نہیں چاہتا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ جنوبی اور وسطی ایشیا میں کشیدگی کسی صورت نہیں چاہتے۔ پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

دریں اثنا امریکی صدر جوبائیڈن کا بھی کہنا تھا کہ ایران پاکستان کے حملوں سے لگتا ہے کہ ایران خطےمیں پسند نہیں کیا جاتا۔

انھوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھ سکتے ہیں کہ خطے میں ایران کو پسند نہیں کیا جاتا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔