نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی تماشائیوں کو وارننگ

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائیوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ گیند پر نظر رکھیں ورنہ زخمی بھی ہو سکتے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا جب کہ پانچواں میچ بھی اتوار کو اسی میدان میں شیڈول ہے۔

میچ سے قبل کیوی بورڈ نے اسٹیڈیم میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کرکٹ کو وارننگ جاری کرتے ہوئے گیند پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میچز میں بہت چھکے لگ رہے ہیں۔ کرائسٹ چرچ کے تینوں اطراف کھلی باؤنڈری ہے۔ تماشائی گیند پر نظر رکھیں اور گیند کے لگنے سے بچیں ورنہ وہ زخمی بھی ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کیوی بورڈ کی جانب سے یہ ہدایت اس وقت سامنے آئی ہے جب ڈنیڈن میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستانی بیٹر بابر اعظم کا ایک اونچا شاٹ ایک تماشائی کے سر پر جا لگا تھا۔

 

اس سے قبل ہیملٹن کے میچ میں ایک بیٹر کے شاٹ نے باؤنڈری کے پار لگے ٹی وی کیمرے کو نشانہ بنایا تھا۔

چوتھا ٹی 20، قومی ٹیم کیلیے سیریز گنوانے کے بعد آج عزت بچانے کا مشن

نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے تین ابتدائی میچز جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کر چکی ہے۔