انٹرسیک دبئی 2024: بین الاقوامی خریداروں کی پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی

انٹرسیک دبئی 2024

کراچی : دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں انٹر سیک نمائش میں بین الاقوامی خریداروں نے پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں انٹر سیک تین روزہ نمائش اور کانفرنس میں پاکستان سمیت ساٹھ ممالک سے ایک ہزار سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی۔

دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں انٹر سیک نمائش میں پانچ شعبوں کی مصنوعات کی نمائش کی گئی ، نمائش میں کمرشل اور پیری میٹر سیکیورٹی، ہوم لینڈ سیکیورٹی اینڈ پولیسنگ، فائر اینڈ ریسکیو، سیفٹی اینڈ ہیلتھ، اور سائبر سیکیورٹی شامل تھے۔

انٹرسیک نمائش میں پاکستان سے 15 نمائش کنندگان نے شرکت کی ، بیشتر کمپنیاں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ذریعے شریک ہوئیں۔

پاکستانی کمپنی کے سیلز ڈائریکٹر ممد لطیف نے کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار شرکت کی اور نمائش ان کی توقعات سے بڑھ کر تھی۔

پاکستانی مصنوعات نے مختلف ممالک سے خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور مستقبل میں ان کے ساتھ کاروباری تعلقات قائم کرنے کے بارے میں پر امید ہیں۔

دبئی، متحدہ عرب امارات میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے کمرشل قونصلر عدیم خان نے پاکستانی کمپنیوں کو بین الاقوامی سطح پر پزیرائی کو امید افز قرار دیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کمپنیاں کامیاب کاروباری سودے حاصل کرسکیں گی اور پاکستان کی برآمدات میں اضافہ میں کردار ادا کریں گے۔