لاہور میں دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر، آج بھی12 پروازیں منسوخ

دھنند پروازوں لاہور ایئرپورٹ

لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثرہے ، جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دھند کی شدت برقرارہے۔ آج بھی بارہ پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ چھ پروازوں کومتبادل ایئرپورٹس منتقل کردیا گیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہے اور دھند کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا بھی شکار ہیں۔

نجی ایئرلائن کی جدہ لاہورپروازکوکراچی میں لینڈنگ کرائی گئی جبکہ دبئی ملتان، دمام، کویت سے سیالکوٹ کی تین پروازوں کواسلام آباد میں اتارا گیا۔

بحرین اورکراچی سے لاہور کی دو پروازوں کوبھی اسلام آباداتاراگیا جبکہ پی آئی اے کی لاہورکراچی دوپروازیں منسوخ کردی گئیں۔

سعودی ایئرلائن کی جدہ لاہور، نجی ایئرلائن کی اسلام آباد کراچی کی دو اورشارجہ کی ایک پروازمنسوخ کردی گئی۔

اس کے علاوہ نجی ایئرلائن کی ملتان جدہ دوپروازیں، کراچی دمام اورگوادرکی تین پروازیں منسوخ ہوئیں، گزشتہ روزلاہور، اسلام آباد، کراچی اورپشاورکی سینتیس پروازیں منسوخ کی گئیں۔