اسلام آباد : ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایران کیلئے خیرسگالی کا پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ہر لحاظ سے ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایران کے لیے مثبت پیغام بھیجا۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ ہر لحاظ سے ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے، پیچیدہ علاقائی ماحول میں دو برادر ممالک کے درمیان تعاون ،باہمی اعتماد، امن اور استحکام کے لیے اہم ہے۔
has always stood by through thick & thin. Co-operation & mutual trust between two brotherly countries, in a complex regional environment, is critical for peace & stability. resolutely stands for its values to promote peace , stability & development.
— Ambassador Mudassir (@MuhammadMu85183) January 19, 2024
پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی اپنی اقدار کے لیے پرعزم ہے۔
یاد رہے 17 جنوری کو ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تھی ، ایرانی حملے میں 2 بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوئیں۔
بلوچستان میں حملے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پاکستان نے ایران کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو وطن واپس پہنچ آگئے تھے۔
بعد ازاں گذشتہ روز پاکستان نے آپریشن مرگ بر سرمچار کے ذریعے ایران کو جواب دیا، پاکستان نے ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد دہشتگرد مارے گئے تھے۔