ویڈیو: طیارے کو فضا میں آگ لگ گئی

ویڈیو: طیارے کو فضا میں آگ لگ گئی

امریکا کی ریاست فلوریڈا میں اٹلس ایئر کے کارگو طیارے میں ٹیک آف کرنے کے چند لمحے بعد فضا میں آگ لگ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے فوری بعد احتتاطی اقدامات اٹھتے ہوئے کارگو طیارے کی میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

اٹلس ایئر نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد اس کی ہنگامی لینڈنگ کروانی پڑی۔

کارگو کمپنی نے مزید بتایا کہ انجن میں آگ لگنے کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا جس میں واقعے کی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں فضا میں پرواز کرتے طیارے کے نچلے حصے میں لگی آگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے بتایا کہ واقعے میں کسی جان نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اب تک یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے۔