انوشکا شرما اور دپیکا پڈوکون کی کالج کے زمانے کی تصاویر وائرل

دپیکا پڈوکون

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور دپیکا پڈوکون کی کالج کے زمانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما اور دپیکا پڈوکون بنگلور کے ماؤنٹ کارمل کالج کی طالبہ رہ چکی ہیں، کالج انتظامیہ کی جانب سے دونوں اداکاراؤں کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

دپیکا پڈوکون کی 20 سال پہلے کی کالج کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ 2004 میں ایک شو کے دوران کی ہے۔

دوسری جانب انوشکا شرما کی بھی ایک پرانی تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ سال 2006 کی ہے۔

انوشکا اور دپیکا کی زمانہ طالب علمی کی تصاویر دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے اور تصاویر کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ انوشکا شیٹی کی کالج کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کام کے محاذ پر دپیکا پڈوکون فلم ’فائٹر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جبکہ انوشکا شرما ’چکدا ایکسپریس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، انوشکا شیٹی ملیالم فلم ’کتھنار‘ میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔