ودیا بالن نے اپنے مداحوں کو خبردار کر دیا

ودیا بالن کی جعلی ویڈیو وائرل، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: مشکل میں پھنسی بالی وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اہم پیغام جاری کر کے مداحوں کو خبردار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو خبردار کیا کہ ان کے نام سے ایک جعلی اکاؤنٹ چلا کر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ودیا بالن نے چاہنے والوں کو جعلی اکاؤنٹ کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے مذکورہ اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا ہے۔

متعلقہ: ودیا بالن نے ’خفیہ بیٹی‘ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ودیا بالن نے بتایا کہ پہلے میرے فون نمبر سے لوگوں کو گمراہ کیا گیا اور اب جعلی اکاؤنٹ سے دھوکا دیا جا رہا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ کے مطابق جعلی اکاؤنٹ چلانے والے شخص نے میرے بہت سے دوستوں اور ساتھیوں سے رابطہ کیا لہٰذا آپ لوگ اس کو رپورٹ کریں اور ساتھ ہی بلاک بھی کر دیں۔

ودیا بالن

ودیا بالن کی اگلی فلم سینما گھروں میں نمائش کیلیے تیار ہے جس کا عنوان ’دو اور دو پیار‘ ہے۔ اس میں وہ پرتک گاندھی، الیانا ڈی کروز اور سینتھل راما مورتی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلمسازوں نے 29 مارچ 2024 کو اس کی ریلیز کا اعلان کر رکھا ہے۔