ثنا جاوید کے شادی کے جوڑے کی قیمت کتنی ہے؟

ثنا جاوید

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سابق قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی شادی کی اطلاع مداحوں کو دی جبکہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کرلیا۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کو شوبز شخصیات کی جانب سے شادی کی مبارک باد دی گئی۔

ثنا جاوید نے اس موقع پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ شعیب ملک بھی روایتی سفید شیروانی میں نظر آئے۔

تاہم اب ثنا جاوید کے عروسی جوڑے کی قیمت سامنے آگئی ہے۔

شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ثنا جاوید نے ڈیزائنر حسین ریہر کا لباس زیب تن کیا جس کی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2020 میں ثناء جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ان کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب عمری جیسوال ثنا جاوید کے بغیر عمرے کی سعادت کرنے مکہ مکرمہ گئے تھے۔

دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر قیاس آرائیاں کی تھیں کہ ان کے درمیان اختلافات ہوگئے۔

کئی ماہ سے طلاق کی افواہیں گردش کرنے کے بعد دونوں نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے نہ تصدیق کی اور نہ تردید کی ہے۔