این اے 44: مولانا فضل الرحمان کیخلاف اہم سیاسی اتحاد سامنے آگیا

این اے 22: مولانا فضل الرحمان کیخلاف اہم سیاسی اتحاد سامنے آگیا

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے خلاف آبائی حلقے ڈیرہ اسماعیل خان سے اہم سیاسی اتحاد سامنے آگیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز میں دو نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پا گئی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 44 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 111 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز این اے 44 پر فیصل کریم کنڈی کو سپورٹ کرے گی۔

متعلقہ: مولانا فضل الرحمان نے الیکشن التوا کی حمایت کر دی

اسی طرح پیپلز پارٹی پی کے 111 پر پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے امیدوار احتشام جاوید اکبر کو سپورٹ کرے گی۔ احتشام جاوید اکبر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن کے پی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق احتشام جاوید اکبر پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں شامل ہوگئے تھے، پی ٹی آئی پی سے دیگر نشستوں پر بھی ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے۔