شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر دلچسپ میمز کی بھرمار

شعیب ملک میمز

سابق قومی کرکٹر شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی۔

سابق قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی شادی کی اطلاع مداحوں کو دی جبکہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کرلیا۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کو شوبز شخصیات کی جانب سے شادی کی مبارک باد دی گئی۔

ثنا جاوید نے اس موقع پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ شعیب ملک بھی روایتی سفید شیروانی میں نظر آئے۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئیں اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ میمز بنا کر شیئر کی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شعیب اور ثنا کی جیتو پاکستان کی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں۔

شعیب کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ ٹک ٹاک بھی وائرل ہوگئی، بابر اعظم، شعیب ملک اور سرفراز احمد کی دلچسپ میمز کے بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔

ثنا جاوید کے پہلے شوہر عمیر جسوال بھی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں جبکہ صارفین شعیب اور ثانیہ کی پرانی یادیں بھی شیئر کررہے ہیں۔

آئیے دلچسپ میمز پر نظر ڈالتے ہیں۔