تھائی لینڈ کی ایئر ایشیا کی پرواز میں اچانک سانپ نکل آیا جسے دیکھ کر مسافر خوفزدہ ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر تھائی لینڈ کی ایئر ایشیا کی پرواز بنکاک سے فوکٹ جارہی تھی کہ اچانک مسافروں کے سروں کے اوپر بنے باکس پر سانپ رینگتے ہوئے دیکھا گیا۔
مسافر نے سانپ سے متعلق فلائٹ اٹیننڈنٹ کو بتایا جسے سانپ کو پکڑنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلائٹ انٹیننڈنٹ پہلے سانپ کو بوتل میں بند کرنے کوشش کرتا ہے لیکن بعد میں وہ اسے پلاسٹک کے تھیلے میں ڈال دیتا ہے۔
Passengers on an Air Asia plane flying from #Bangkok to Phuket found a #snake in the cabin crawling along the overhead bin. pic.twitter.com/YrfhDHyuhu
— Arthur Morgan (@ArthurM40330824) January 18, 2024
ایئرلائن انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کے فوکٹ میں اترنے سے پہلے ہی عملے کو الرٹ کردیا گیا تھا۔
ایئرلائن کی کارپوریٹ سیفٹی کے سربراہ فول پومپوانگ نے کہا کہ ایسے واقعات بہت کم ہوتے ہیں اور فلائٹ اٹیننڈنٹ کو ان حالات سے نمٹنے کے لیے مناسب تربیت دی جاتی ہے۔