نازش جہانگیر کی سیرو تفریح کی تصاویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کی سیرو تفریح کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نازش جہانگیر نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیرو تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک لمبا چوڑا کیپشن لکھا کہ’ہمیشہ خوش رہیں’۔

نازش جہانگیر نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی لیڈ کاسٹ میں جنید خان اور حبا بخاری بھی شامل تھے۔