لکس اسٹائل ایوارڈ 2014کی رنگا رنگ تقریب

کراچی: لکس اسٹائل ایوارڈ 2014کی تقریب میں ملکی فیشن فلم و ٹی وی اور میوزک انڈسٹری کے ستاروں نے شرکت کی، تقریب میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل داغ نے بہترین سیریل کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈ 2014 کی تقریب میں فیشن، فلم، ٹی وی اور میوزک کی ستائس کیٹیگیریز میں ایوارڈز دئیے گئے، بہترین سیریل کی کیٹیگیری میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل داغ کو بہترین ڈرامہ سیریل قرار دیا گیا، آسکر نامزدگی حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی فلم زندہ بھاگ نے بہترین فلم، ہدایت کار اور اداکار کے ایوارڈز حاصل کئے،ٹیلی ویژن کی کیٹیگیری میں بہترین اداکار ی کا ایوارڈ فواد خان اور صنم سعید کے نام رہا۔

منتطمین کا کہنا ہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈ پاکستان میں تفریح، فیشن ، فلمی اور ٹی وی انڈسٹری کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔