بھارت میں رائیڈ کینسل کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر خاتون پر حملہ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو کے علاقے وائٹ فیلڈ میں خاتون پر حملہ کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
خاتون نے ہفتہ کی صبح وائٹ فیلڈ کے ڈبراہلی علاقے سے رکشہ بک کروایا اور ڈرائیور کے پہنچنے پر رائیڈ کو منسوخ کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشہ ڈرائیور اور خاتون کے درمیان بحث چل رہی ہے، اسی دوران رکشہ ڈرائیور خاتون کو دھکا دیتا ہے جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر جاتی ہیں۔
خاتون کے گرنے کے بعد رکشہ ڈرائیور وہاں سے فرار ہوجاتا ہے۔
Auto rickshaw driver in Bellandur (a suburb in south-east Bengaluru), was accused of assaulting a female passenger as she cancelled the ride as the driver arrived. The incident happened on Saturday. #Bengaluru #CCTV #VideoViral pic.twitter.com/dSDvVoLR8r
— Vani Mehrotra (@vani_mehrotra) January 22, 2024
متاثرہ خاتون نے واقعہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔