کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں سولہ روز بعد ریکارڈ بریک ہوگیا بتیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل ایک بار پھر عبور ہوگیا،اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننےکا موسم پھر لوٹ آیا، سرمایہ کار پھر پور طریقے سے بازار حصص میں سرگرم نظر آئے، نمایاں تیزی کے رجحان میں سولہ روز بعد بتیس ہزار چھے پوائنٹس کی سابقہ ریکارڈ سطح کو بریک کرکے مارکیٹ جمعرات کے روز تاریخ کی نئی بلندترین سطح بتیس ہزار اکیانوے پوائنٹس پر بند ہوئی۔ٹریڈنگ کےدوران مارکیٹ انڈیکس میں تین سو پینسٹھ پوائنٹس کا نمایاں اضافہ بھی ہوا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کےبعد یہ اضافہ کاروبارکے اختتام پردو سو اٹھارہ پوائنٹس رہا۔