انڈر 19 ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کو ایک اور شاندار آف اسپنر مل گیا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، افغان ٹیم 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
کیوی بیٹر آسکر جیکسن 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، لچلن اسٹیک پول 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
افغان نوجوان اسپنر اے ایم غضنفر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، آف اسپنر نے دس اوور میں 29 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غضنفر نے دو گیندوں پر دو وکٹیں لیں تاہم وہ ہیٹ ٹرک نہ کرسکے۔
اس سے قبل افغان ٹیم 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، جمشید زدران 22 اور عرب گل 10 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر افغان بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ رو نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔