بلاول سے پوچھتا ہوں کیا نواز شریف کی انتقامی سیاست آج نظر آ رہی ہے؟

بلاول سے پوچھتا ہوں کیا نواز شریف کی انتقامی سیاست آج نظر آ رہی ہے؟

راولپنڈی: رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول سے پوچھتا ہوں کیا آج  نواز شریف کی انتقامی سیاست نظر آ رہی ہے؟

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول نے شہباز شریف کی حکومت میں  وزیر خارجہ کا حلف کیوں اٹھایا؟ انہوں نے پی ڈی ایم بنا کر ضیا کے وارثوں کے ساتھ الحاق کیوں کیا؟

سائفر کیس سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سائفر پر لکھا تھا کہ صرف سیکریٹری خارجہ کے دیکھنے کیلیے، قومی سلامتی کمیٹی نے سیاسی مداخلت کو مانا۔

متعلقہ: کون ہو تم، تمہاری کیا اوقات ہے؟ شاہ محمود قریشی اور پراسیکیوٹر میں تلخ جملوں کا تبادلہ

انہوں نے کہا کہ سائفر آنے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا پارلیمانی رہنماؤں کو بریف کیا جائے، تمام پارلیمانی رہنماؤں کو سائفر پر بریفنگ بھی دی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے حق اور سچ کا جھنڈا بلند کیا ان کے شکر گزار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ملتان میں جہانگیر ترین ملسم لیگ (ن) کی مدد مانگ رہا ہے لودھراں میں مخالفت کر رہا ہے، آئی پی پی نے چند سیٹوں کیلیے اپنی پارٹی کی قربانی دے دی۔