کوئٹہ: امریکی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے تاریخی و ثقافتی ورثے مہرگڑھ میوزیم کی حفاظت کیلیے 3 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا اعلان کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے تاریخی و ثقافتی ورثے کے بحالی منصوبے کا آغاز کیا۔
منصوبہ مہرگڑھ تہذیب کے آثار اور تاریخی نوادرات کی حفاظت کیلیے ہے جس میں کوئٹہ کے مہرگڑھ میوزیم کی تزئین و آرائش شامل ہے۔
سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ یہ کوشش اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ امریکا بلوچستان کے ثقافتی ورثے کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان بھر میں ثقافتی ورثے کے 33 منصوبوں پر امریکا 80 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم خرچ کر چکا ہے۔
Exciting news! Balochistan’s first ever Ambassadors Fund for Cultural Preservation (AFCP) Project launched today with a $320,000 grant to the Mehrgarh Museum of Balochistan in Quetta. U.S. Ambassador Blome, alongside Caretaker Chief Minister Domki, unveiled the new AFCP… pic.twitter.com/rwRycwWC7x
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) January 23, 2024
ان کے مطابق منصوبوں میں صوبہ سندھ کے ورن دیومندر، فریئر ہال، نسروانجی بلڈنگ اور یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج کے مقام مکلی کے تاریخی قبرستان میں واقع سلطان ابراہیم اور امیر سلطان محمد کے مقبروں کی بحالی شامل ہے۔
بلوچستان حکومت کے محکمہ ثقافت کے حکام و دیگر بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
مہرگڑھ میوزیم آف بلوچستان کا قیام ستمبر 2022 کو عمل میں آیا تھا۔ مہرگڑھ کے نوادرات کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی ملی ہے۔ اس کے نوادرات نیویارک اور پیرس کے میوزیم میں بھی نمائش کیلیے رکھے گئے۔
امریکی گرانٹ سے میوزیم کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔