کراچی : سندھ پولیس نے صوبے میں عام انتخابات میں 1 لاکھ 22 ہزار اہلکار تعینات کرنے کی تجویز دے دی، سندھ میں 1 لاکھ 5 ہزار اہلکار دستیاب جبکہ 17 ہزار کی کمی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے لئے سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ سندھ میں عام انتخابات میں 1 لاکھ 22 ہزار اہلکار تعینات کرنے کی تجویزہے، سندھ میں 1 لاکھ 5 ہزار اہلکار دستیاب جبکہ 17 ہزار کی کمی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سندھ میں مجموعی طور پر 19 ہزار 4 پولنگ اسٹیشنز قائم کیےجائیں گے، جن میں 6 ہزار 593 حساس، 6 ہزار 457 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزہوں گے۔
اس کے علاوہ نارمل پولنگ اسٹیشن پر 4 اہلکار ،حساس پر 6 ،انتہائی حساس پر 8 اہلکار ہوں گے۔
سندھ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ کھانے کی مد میں 21 کروڑ 28 لاکھ 4 ہزار 647 درکار ہیں، اضافی فورس،گاڑیوں، مشینری مرمت اور اسٹیشنری بھی درکار ہے اور مجموعی طور پر 62 کروڑ 54 لاکھ سے زائد رقم درکار ہوگی۔