اسلام آباد : الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرزاینڈ نیوز ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن اور پی ایف یوجے نے اے آر وائی نیوز گجرات کے رپورٹرعامر محمود کو فوری بازیاب کرانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن (ایمنڈ ) نے اے آر وائی نیوزگجرات کےرپورٹرعامر محمود کی گمشدگی پر اظہار تشویش کیا۔
الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ لاپتہ صحافی کوبازیاب کرایا جائے اور واقعے میں کوئی بھی فرد یا ادارہ ملوث ہے تو اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ایمنڈ نے کہا کہ ظاہری طور پر یہ واقعہ بھی صحافیوں کی جبری گمشدگیوں کاتسلسل محسوس ہوتا ہے، وفاقی وزیر داخلہ ،وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب عامر بٹ کی بازیابی یقینی بنائیں۔
پی ایف یوجے کے جنرل سیکریٹری اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے بھی عامر محمود بٹ کو فوری بازیاب کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
یاد رہے آر وائی نیوزگجرات کے نمائندہ عامر محمود بٹ لاپتہ ہوگئے، اہل خانہ نے عامربٹ کی گمشدگی کی درخواست تھانہ سول لائن گجرات میں دے دی ہے۔
بیٹے شرجیل عامر بٹ نے درخواست میں لکھا والد رات ساڑھے آٹھ بجے گھر سے نکلے،ان کاکچھ پتہ نہیں ہے، فون بھی بند آرہا ہے تاہم پولیس نے عامر محمود بٹ کے لاپتہ ہونےسے متعلق لاعلمی کا اظہار کردی ہے۔