بھارت میں کرکٹ کھیلنے پر جھگڑے کے بعد کم عمر لڑکے نے مبینہ طور پر نوجوان کی گردن میں قینچی مار دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ نئی ممبئی میں پیش آیا جس میں کرکٹ کھیلنے کے دوران جھگڑا ہوا تو 14 سالہ لڑکے نے دوست کی گردن میں قینچی ماری۔
پولیس کے مطابق 16 سالہ متاثرہ لڑکے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعہ شام تقریباً ساڑھے 6 بجے ایرولی کے یادونگر علاقے میں ایک میدان میں پیش آیا۔
"لڑکے کرکٹ کھیل رہے تھے جب ان کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا اور یہ اس حد تک بڑھ گیا کہ ملزم نے قینچی متاثرہ شخص کی گردن میں گھونپ دی۔.
انہوں نے بتایا کہ زخمی لڑکے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہے۔
پولیس نے نابالغ ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔