’بانی پی ٹی آئی نے مجھے 3 بار صدرِپاکستان بنانے کی آفر کی‘

اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نےمجھے3 بار صدرِپاکستان بنانے کی آفر کی تھی۔

صوابی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسدقیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے 3 بار پیشکش کی کہ آپ صدر مملکت بن جائیں لیکن میں نے پروٹوکول کی وجہ سے صدرپاکستان کا عہدہ نہیں لیا۔

اسدقیصر نے کہا کہ میں نےعلاقے کی تعمیروترقی کےلئے اسپیکرشپ کا عہدہ لیا، امریکا نے بانی پی ٹی آئی سے پاکستان میں اڈے مانگے تھے لیکن بانی پی ٹی آئی نے امریکا کو انکار کیا جس کی وجہ سے آج وہ جیل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 40 سال افغانستان میں جنگ ہوئی جس کی وجہ سے ہمارا ملک تباہ ہو گیا اور اب نوازشریف  کی سلیکشن ہو چکی ہے۔