روئی کی قیمتوں میں فی من بڑا اضافہ

سیلز ٹیکس کپاس

کراچی: روئی کی قیمتوں میں فی من بڑا اضافہ ہو گیا ہے، کاٹن جنرز فورم کا کہنا ہے کہ درآمدات میں مشکلات کی وجہ سے فی من ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ روئی کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے فی من اضافہ ہوا ہے، جس سے روئی کی فی من قیمت 21 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

احسان الحق کے مطابق گزشتہ 3 ہفتوں میں روئی کی قیمتوں میں ریکارڈ 3 ہزار روپے فی من اضافہ ہو چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ روئی کی بین الاقوامی منڈیوں میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی، جب کہ روئی کی درآمدات میں مشکلات کی وجہ سے قیمت میں تیزی آ گئی ہے۔

انھوں نے کہا بجلی کی قیمتوں اور شرح سود میں متوقع کمی کے باعث بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، دوسری طرف درجہ حرارت میں مسلسل کمی کے باعث رواں سال کپاس کی کاشت میں تاخیر کا بھی خدشہ ہے۔

آنے والے دنوں میں پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے، ماہرمعیشت نے خطرے کی گھنٹی بجادی