مسجد نبوی ﷺ میں کتنے قالین بچھائے گئے ہیں؟

مسجد نبوی ﷺ میں 25 ہزار سے زائد نئے قالین بچھا دیے گئے ہیں جو اسمارٹ چپ سے لیس ہیں۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کو پُر سکون عبادت کے مواقع فراہم کرنےکے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں جس میں یہاں 25 ہزار سے زائد نئے قالین بچھائے جانے کا عمل بھی شامل ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ، اس کے صحنوں اور چھت والے حصے میں قالین بچھائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان قالینوں کا روزانہ سینیٹائز کر کے اعلیٰ قسم کی خوشبویات سے معطر کیا جاتا ہے۔ یہ قالین اپنی موٹائی، پختہ رنگت اور معیار کے باعث بار بار دھونے پر بھی خراب نہیں ہوتے ہیں۔

ہر قالین میں ایک الیکٹرانک چپ موجود ہے۔ جو اس کے مقام اور اس کی صفائی، خوشبو، اٹھانے اور دھونے اور جراثیم کشی کے مقاصد کے لئے منتقل ہونے کے وقت کا پتہ لگاتی ہے۔