انگلش وکٹ کیپر نے تینوں اسٹمپس گرادیں، ویڈیو وائرل

بین فوکیس

انگلش وکٹ کیپر بین فوکیس نے بے دھیانی میں تینوں اسٹمپس گرادیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حیدرآباد کے کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 119 رنز بنالیے، اس سے قبل انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 246 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

یش اسوی جیسوال 76 اور شبھمن گل 14 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، کپتان روہت شرما 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تاہم میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب انگلش وکٹ کیپر بین فوکیس نے انجانے میں تھرو پکڑنے کی کوشش کے دوران تینوں اسٹمپس گرادیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت شرما نے رن بنایا تو فیلڈر کے تھرو کرتے ہوئے بین فوکیس گیند پکڑنے گئے اور بے دھیانی میں تینوں اسٹمپس گرادیے جس پر دیگر انگلش کھلاڑی بھی مسکرا دیے۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں 246 رنز بنائے کپتان بین اسٹوکس 70 رنز بناکر بمرا کا نشانہ بنے، جو روٹ 29، جونی بیرسٹو 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے روی چندر ایشون اور رویندرا جڈیجا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔