بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران مداحوں نے کوہلی کے نام کی شدید نعرے بازی کی۔
حیدرآباد ٹیسٹ میں ویرات کوہلی تو بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں مگر ان کے نام کی گونج گراؤنڈ میں موجود ہے۔ ان کے مداح ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ’کوہلی کوہلی‘ کی شدید نعرے بازی کرتے نظر آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہت سارے نوجوان آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران کوہلی کوہلی کے نعرے لگار ہے ہیں۔
مداحوں نے اپنی سپورٹ دکھانے کے لیے بھارتی کرکٹر کے نام کے نعرے لگائے جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’کنگ آپ کو حیدرآباد یاد کررہا ہے۔‘
👑 Hyderabad misses you, King. #ViratKohli #INDvENG #INDvsENG #TeamIndia #BharatArmy #COTI🇮🇳 pic.twitter.com/TgFcbRrWjd
— The Bharat Army (@thebharatarmy) January 25, 2024
واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے نجی وجوہات کی بنا پر انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔
ان کے فیصلے کے بعد بی سی سی آئی کی جانب سے مداحوں اور میڈیا سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ کسی بھی طرح کی گمراہ کن قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کا 25 جنوری سے آغاز ہوچکا ہے۔ پہلے دن مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 246 رنز بنائے اور آل آؤٹ ہوگئی جبکہ بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔