ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہوکر دو لاکھ 14 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 342 روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 5 ڈالر اضافے سے 2040 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار اختتام پر ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا۔
انٹربینک تبادلہ میں ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 59 پیسے ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں تبادلہ میں ڈالر 279 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 31 پیسے سستا ہوا ہے۔