شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ماریہ ملک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ماریہ ملک نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آواز آتی ہے جس میں کوئی شخص انہیں پرپوز کرتا ہے۔
ماریہ ملک جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”I love my self“ شکریہ شکریہ۔۔ ماریہ ملک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ڈرامہ شوٹنگ۔‘
ماریہ ملک نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں ان کے مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے اور وہ اکثر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی انہوں نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔