شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار طلعت حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی جس پر بیٹی ترین حسین نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
سینئر اداکار طلعت حسین کی عمر 80 سال سے زائد ہے اور انہوں نے فنون لطیفہ کو نصف صدی دی ہے، یعنی انہوں نے اپنی عمر کا بیشتر حصہ اداکاری، صداکاری، آرٹ اور فن کو دی۔
طلعت حسین نے 1970 سے قبل کم عمری میں ہی اداکاری شروع کردی تھی لیکن انہیں 1970 کے بعد شہرت ملنا شروع ہوئی۔
لندن سے تعلیم حاصل کرنے والے طلعت حسین نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے برطانوی ٹی وی سمیت بولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔
View this post on Instagram
تاہم حال ہی میں ان کی بیٹی تزین حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے والد گرامی کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
تزین حسین کا کہنا تھا کہ ان کے والد طلعت حسین کو یادداشت کے کافی مسئلے درپیش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کو لوگوں کو یاد نہیں رکھ پارہے جن سے وہ ملاقات کررہے ہیں، یہاں تک وہ لوگوں کے نام بھی بھول رہے ہیں۔
اداکارہ نے تمام مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں کریں۔