اداکار فہد شیخ نے کرن حق کے ساتھ اپنے نئے ڈرامہ سیریل سے متعلق مداحوں کو خوشخبری سنادی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فہد شیخ نے کرن حق کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
فہد شیخ نے تصاویر دشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارہم اور ثنایہ۔‘ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کا ہیش ٹیگ بھی بنایا۔
اداکار نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
انہوں نے ڈرامے کا نام اور اس سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا تاہم مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کرن حق متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’روحی‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔
میرے ہی رہنا کی دیگر کاسٹ میں ندا ممتاز، شہروز سبزواری، سید جبران، سبحان احمد، فیضان شیخ، اریج محی الدین ودیگر شامل تھے۔
اداکار فہد شیخ نے بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘، ’بیٹیاں‘، اور ’جلن‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔