بلوچستان سے سندھ ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام

ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے سندھ ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان اور سندھ کی سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے سندھ غیر قانونی طور پر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا ہے۔

اسمگلرز 10 ٹرکوں میں 3 لاکھ 79 ہزار لیٹرز ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایف سی نے چھاپہ مار کر تمام ڈیزل کو ضبط کر لیا اور ضروری کارروائی کے بعد ڈیزل کو کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا۔