مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی

زائد مردہ مرغِی ر

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اوکاڑہ میں چھاپوں کے دوران مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑ کر اس کا گوشت تلف کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اوکاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑ کر ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

فوڈ حکام نے اوکاڑہ میں فیصل آباد روڈ سبزی منڈی کے قریب مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والی دکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے مُردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑ کر 1500 کلو گوشت تلف کر دیا جب کہ مردار گوشت سپلائی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر کے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردہ مرغیوں کا گوشت مختلف فوڈ پوائنٹس، چکن شاپس اور پکوان سینٹرز پر سپلائی کیا جانا تھا۔