اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسکیم جاری کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیےجائیں گے جب کہ ملک بھر میں 2 لاکھ 76 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے۔
مردوں کے لیے ملک بھر میں 25 ہزار320پولنگ اسٹیشن بنائیں جائیں گے اور خواتین کےلیے 23ہزار 952پولنگ اسٹیشن قائم کیےجائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 41 ہزار 403 مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ پنجاب میں 50ہزار 944،سندھ میں 19ہزار 6پولنگ اسٹیشنز، خیبرپختونخوا 15ہزار697، بلوچستان میں 5ہزار 28پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے۔
ملک بھر میں 2 لاکھ76ہزار398پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے جس میں 1 لاکھ 28ہزار846 پولنگ بوتھ خواتین کے لئے قائم ہوں گے۔ مردوں کے لئے 1 لاکھ 47 ہزار 552 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے۔