نیتن یاہوں کیخلاف ہزاروں اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے

اسرائیل بھر میں ہزاروں افراد وزیراعظم نتن یاہو سے مستعفی ہونے کے لیے احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے۔

اسرائیلی پولیس نے تل ابیب میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے غزہ پر اسرائیل کی جاری جنگ کے دوران وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے استعفیٰ اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق، کپلان اسکوائر میں سیکڑوں لوگوں کو پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے منتشر کیا اور مظاہرین کا سامان ضبط کر لیا۔

مظاہرین نے انتخابات اور نیتن یاہو کی فوری برطرفی کے لیے نعرے لگائے۔

Protesters lift portraits of Itay Svirsky held hostage by Palestinian Hamas militants since October 7, during a rally in Israel's central city of Tel Aviv on January 27

اسرائیل کے کئی دوسرے علاقوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں حکومت کی برطرفی اور غزہ میں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ 100 سے زائد اسیران حماس کی تحویل میں ہیں۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے اور یدیوتھ احرونوت کے مطابق یروشلم، حیفہ، قیصریہ، کیفر ساوا، ریہووٹ اور بیر شیبہ میں بھی مظاہرے کیے گئے۔