میکسیکو میں ایک مسافر نے ہوائی جہاز کا ہنگامی دروازہ کھول کر اس کے پَر کے اوپر چہل قدمی شروع کر دی۔
بعض اوقات ہمارے اطراف کچھ ایسے واقعات ہوتے ہیں جو دیکھنے والے کو حیران کر دیتے ہیں جیسا کہ میکسیکو میں ایک مسافر نے ہوائی جہاز کا ہنگامی دروازہ کھول کر اس کے پَر کے اوپر چہل قدمی شروع کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں گوئٹے مالا سٹی جانے والی پرواز کی کئی گھنٹے تاخیر نے ایک مسافر کو اتنا مشتعل کر دیا کہ وہ جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر اس کے پَر کے اوپر ہی چڑھ گیا اور وہاں اس نے چہل قدمی شروع کر دی۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ جمعرات کو ایرو میکسیکو کی پرواز میں تیکینکی خرابی کی وجہ سے لیٹ ہونے کے باعث پیش آیا۔
مسافر کی اس حرکت پر ایئرپورٹ عملہ بھی فوری حرکت میں آیا اور اس شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے اس مسافر یا جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ایک جانب جہاں ایئرپورٹ انتظامیہ نے مذکورہ مسافر کو گرفتار کرایا تو وہیں جہاز کے دیگر مسافروں نے اس کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شخص نے ایمرجنسی گیٹ کھول کر ہم سب کی جان بچائی۔
Un Hombre abrió la salida de emergencia de un avión, en un ataque de pánico y es apoyado por otros pasajeros
Abrió la puerta de un avión de Aeroméxico ante la desesperación tras pasar más de cuatro horas sin circulación de aire ni agua; La Guardia Nacional lo detuvo. pic.twitter.com/MYz8fLmqW0
— CapiSúperGirl (@CapiSuperGirl) January 28, 2024
مسافروں کا کہنا تھا کہ پرواز میں کئی گھنٹوں کی تاخیر کے باوجود انتظامیہ نے جہاز میں وینٹلییشن کا انتظام نہیں کیا تھا اور ہوا کی کمی کی وجہ سے ان کی حالت خراب ہونے لگی تھی جس پر مذکورہ مسافر نے سب کی مشاورت سے ایمرجنسی گیٹ کھولا۔