ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے سپلیمنٹری اور متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
کراچی کنگز نے لیوس ڈی پلوئے اور محمد روحید کو اسکواڈ میں شامل کر لیا۔ کراچی کنگز نے زاہدمحمود کو کیرون پولارڈ کے جزوی متبادل کےطور پر منتخب کیا ہے۔
لاہورقلندرز نے راشد خان کی جگہ ڈین لارنس کو چن لیا ہے۔ افغانستان کے اسپن ماسٹر، راشد خان بھی کمر کی سرجری سے محتاط صحت یابی کی وجہ سے لیگ سے دستبردار ہوئے۔
پشاورزلمی نے لنگی نگیڈی کی جگہ وقار سلام خیل کو سلور کیٹیگری میں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز لونگی نگیڈی کرکٹ جنوبی افریقہ سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) حاصل کرنے میں تاخیر کی وجہ سے آئندہ پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیں بسم خان کو ہسارانگا کی جگہ جزوی متبادل کے طورشامل کیا گیا۔