گلی میں نوجوان چاقو کے وار سے زخمی، ویڈیو نے دل دہلا دیے

بھارت میں نوجوان کو چاقو کے پے درپے وار کرکے زخمی کردیا گیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مشرقی دہلی میں نوجوان کو پیچھا کرکے چاقو سے حملہ کیا گیا اور گولی مار دی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

نوجوان کی شناخت 25 سالہ سمیر احمد کے نام سے ہوئی، افسوسناک واقعہ 26 جنوری کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا تھا۔

ویڈیو میں ملزمان کو سمیر احمد کا پیچھا کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان احمد کو پکڑ کر سڑک کے ایک کونے میں لے گئے اور اس کو تشدد کا نشانہ بنایا اس کے بعد ایک ملزم نے تیز دھار آلے سے اس پر وار کیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احمد نے اٹھنے کی کوشش کی تو اسے پیروں سے مار کر دوبارہ زمین پر گرایا گیا۔

ویڈیو کے لیے لنک پر کلک کریں:

بعدازاں ملزمان زخمی شخص کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

احمد کی دونوں ٹانگوں پر چوٹیں آئی ہیں اور انہیں جے پی سی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے بعدازاں آر ایم ایل اسپتال ریفر کیا گیا۔ ملزمان جن کی شناخت بلال، سعود، فیروز اور سلیم کے نام سے ہوئی ہے، تاحال فرار ہیں۔ احمد نے الزام لگایا کہ سلیم نے اس پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر بلال نے اسے ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کر دیا۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد، پولیس کو پتہ چلا کہ یہ گروپ ایک دوسرے سے واقف تھا اور وہ اس دن کے شروع میں ایک ساتھ گھوم رہے تھے۔

دہلی پولیس نے کہا ہے کہ یہ سب ایک ساتھ شراب پی کر گئے تھے جب بلال کو متاثرہ نے مارا پیٹا۔ اس کے بعد، بلال نے دیگر تینوں کے ساتھ مل کر متاثرہ پر حملہ کیا اور گولی مار دی۔ انہوں نے اس کے کولہوں پر بھی وار کیا۔

پولیس نے بتایا کہ چاروں ملزمان مفرور ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔